عمان کو کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم کے مریضوں کی موجودگی کا خدشہ

 

عمان کو کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم کے مریضوں کی موجودگی کا خدشہ

خدشہ ہے کہ برطانیہ سے آنے والے 4 مسافر مہلک وبا کی نئی قسم کے مریض ہیں، معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے: عمانی وزارت صحت کا بیان

عمان میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم کے مریضوں کی موجودگی کا ..

عمان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22دسمبر 2020ء) عمان میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم کے مریضوں کی موجودگی کا خدشہ۔خ خلیجی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق خلیجی ملک عمان میں کورونا وائرس کی نئی اور انتہائی خطرناک قسم کے مریضوں کی موجودگی کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے عمان کی وزرات صحت نے بھی بیان جاری کیا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خدشہ ہے کہ برطانیہ سے آنے والے 4 مسافر مہلک وبا کی نئی قسم کے مریض ہیں، معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے حقائق سامنے آنے کے بعد تفصیلات جاری کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ کورونا کی اس نئی اور خطرناک قسم کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر عمان نے منگل سے اپنی زمینی ، فضائی اور سمندری حدود بند کرنے کا اعلان کیا۔

عمان سپریم کمیٹی نے 22 دسمبر سے ملک کی تمام سرحدوں سے آنے اور جانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔متعدد ممالک نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث فضائی پابندیاں عائد کی ہیں،اس تناظر میں عمان نے بھی اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

عمان سے کارگو کے ذریعے سامان آنے اور جانے پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔عمان کو 30 دسمبر کو کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ملے گی۔قبل ازیں وزارت صحت نے عوام پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں اور رہ نما ہدایات کے مطابق سماجی دوری اختیار کریں۔واضح رہے کہ عمانی ریاست نے کچھ عرصہ قبل مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا۔

عمانی رائل پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ایک صوبے سے دوسرے صوبے کا سفر کرنے پر مکمل پابندی ہو گی۔ جو لوگ اس پابندی کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے، ان پر ایک سو عمانی ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔دوسرے صوبوں میں کسی بھی قسم کی ٹرانسپورٹ لے کر جانے پر بھی یہ جرمانہ عائد ہو گا۔ البتہ لوگوں کو طبی معائنے اور علاج معالجے کی غرص سے دوسرے صوبوں میں جانے کی اجازت ہو گی۔ تاہم اس کے لیے ہسپتال کی جانب سے مریض کے چیک اپ سے متعلق دستاویزات دکھانا لازمی ہو گا۔ عمانی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن 25 جولائی 2020ء سے شروع ہوا تھا جو 8 اگست 2020ء تک نافذ رہا۔

Post a Comment

2 Comments